Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سخت موسمی حالات کے باوجود این ایل سی ملک میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ  کیلئے کوشاں

Share It:



کراچی:

سخت موسمی حالات کے باوجود این ایل سی ملک میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ  کیلئے کوشاں ہے۔

پاک چائنا بارڈر پر جدید سہولیات کے باعث سخت موسمی حالات کے باوجود تجارتی حجم میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دسمبر میں این ایل سی ڈرائی پورٹ سوست سے 12ہزار میٹرک ٹن سامان کی درآمدی برآمدی خدمات فراہم کیں۔

جنوری 2026 کے دو ہفتوں میں 4860 میٹرک ٹن سے زائد درآمدی برآمدی کنٹینرزکی کلیئرنس کی گئی۔ این ایل سی اور چینی اداروں کے اشتراک سے دور دراز علاقوں اور وسطی ایشیا میں بھی سامان کی ترسیل جاری ہے۔

سوست ڈرائی پورٹ تجارتی و معاشی فروغ کے ساتھ گلگت بلتستان کیلئے روزگار کا مستقل بھی ذریعہ بن گئی۔ این ایل سی  ڈرائی پورٹ سوست شدید موسمی حالات اور برفباری کے باوجود مکمل فعال ہے، سال بھر تجارت کو یقینی بنانے کیلئے این ایل سی کی جانب سے جدید انفراسٹرکچرکی تعمیر کی گئی۔

تجارت کی رفتار بڑھانے کیلئے این ایل سی نے جدید اسکینرز بھی نصب کردیے ہیں جبکہ سوست ڈرائی پورٹ پر وزن کے کانٹوں کی تنصیب اور سامان کی حفاظت کیلئے گوداموں میں بھی توسیع کی گئی۔ 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول