Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سرفراز احمد کو پی سی بی میں ذمہ داری ملنے کے امکانات پر محمد عامر نے خاموشی توڑ دی

Share It:



لاہور:

سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے سرفراز احمد کو  پی سی بی کے سلیکشن معاملات  میں شامل کرنے کی تجویز کی حمایت کردی ۔

سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں سلیکشن کمیٹی کی ممکنہ ذمہ داری ملنے کے حوالے سے محمد عامر کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کو اگر سلیکشن میں کوئی  ذمہ داری دی جاتی ہے تو یہ درست قدم ہوگا۔ سرفراز احمد بہت اچھے دیانتدار انسان ہونے کے ساتھ موجودہ کھلاڑیوں کی خوبیوں اور خامیاں جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک میڈیا رپورٹس میں ہی سرفراز احمد کو  سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنائے جانے کا سنا ہے۔ اپنے ویڈیو  پیغام میں محمد عامر نے ایک بار پھر ریٹائرمنٹ واپس لینے کی خبروں کو مسترد کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ وقت نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ آگے بڑھنے کا ہے۔

محمد عامر نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے ایشیا کپ کا فائنل کھیلا، دعا ہے اس کمبی نیشن کو مزید بہتر بنا کر پاکستان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل کھیلے اور چیمپئن بنے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول