Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سری لنکا میں سیلاب سے ہلاکتیں 123 تک جا پہنچیں؛ 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد متاثر

Share It:


سری لنکا میں سائیکلون ڈیٹوا سے ہونے والی تباہی کے بعد بھی امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کی ڈیزاسٹرز مینجمنٹ سینٹر نے بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 123 ہو گئی ہے۔

تاحال 130 افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے اور امدادی سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔

طوفان، بارش اور سیلاب سے سب سے زیادہ کینڈی ضلع متاثر ہوا ہے جہاں 51 افراد ہلاک جبکہ 67 لاپتا ہیں۔

اس کے بعد بادولا میں سب سے زیادہ تباہی ہوئی جہاں 35 افراد ہلاک ہوگئے اور 27 افراد کا تاحال کچھ پتا نہ چل سکا۔

اسی طرح ضلع کیگالے میں 9 ماتلے میں 8، نورا ایلیا میں 6 اور امپارا میں 5 ہلاکتیں ہوئیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سیلاب سے ملک بھر میں 3 لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ متاثرین کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کردیا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث بے موسم اور غیر متوقع مقدار میں ہونے والی بارشوں، سیلاب اور برفباری نے قدرتی آفت کی صورت اختیار کرلی ہے۔

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر انقلابی اقدامات نہ کیے گئے تو کرہ ارض میں وہ موسمی تغیرات انسانیت کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن جائیں گی۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول