Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سری لنکا کو دوسرے ٹی20 میں شکست، زمبابوے نے سیریز برابر کرلی

Share It:



HARARE:

زمبابوے نے سری لنکا کو ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ میں باآسانی 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

ہرارے میں کھیلے گئے دوسرے ٹی20 میں میزبان زمبابوے نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، یہ فیصلہ اس وقت درست ثابت ہوا جب مہمان ٹیم کے بلے باز ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور 100 رنز کا ہدف بھی نہ دے سکے۔

سری لنکا کی پوری ٹیم 18 ویں اوور میں صرف 80 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کامل مشرا نے سب سے زیادہ 20 رنز بنائے، جس کے لیے انہوں نے 20 گیندوں کا سامنا کیا اور 4 چوکے لگائے۔

کپتان چریتھ اسالینکا نے 18 اور داسن شناکا نے 15 رنز بنائے، ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز دہرے ہندسے کو عبور نہیں کر پایا۔

زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا نے نپی تلی بولنگ کی اور 11 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، بریڈ ایوانز بھی 3 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔

ایک آسان ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کا آغاز بھی اتنا اچھا نہیں تھا اور 20 رنز پر پہلی وکٹ گری جب تادیواناشے مارومانی 17 رنز بنا کر چمیرا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

چمیرا نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اوپنر برائن بینیٹ اور سکندر رضا کو آؤٹ کیا جنہوں نے بالترتیب 19 اور 2 رنز بنائے اور سین ولیمز صفر پر آؤٹ ہوئے۔

رائن برل اور تاشینکا موسیکیوا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے بالترتیب 20 اور 21 رنز بنا کر 15 ویں اوور کی دوسری گیند پر باآسانی 84 رنزکا ہدف حاصل کرکے ٹیم کو 5 وکٹوں سے فتح دلائی۔

سکندر رضا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

زمبابوے نے 5 وکٹوں سے فتح کے ساتھ سیریز 1-1 سے برابر کردی، سری لنکا نے پہلا میچ 4 وکٹوں سے جیت لیا تھا جبکہ تیسرا اور آخری میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول