Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سعودی اور عراقی آئل کمپنیوں نے بھارتی کمپنی کو خام تیل کی فراہمی روک دی

Share It:


مودی سرکار کی بدترین کارکردگی اور بے جا ہٹ دھرمی کے باعث بھارت سفارتی تنہائی اور معاشی مشکلات کا شکار ہوگیا۔

برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو نے بھارتی کمپنی نیارا انرجی ریفائنری  کو خام تیل کی فراہمی روک دی۔

علاوہ ازیں عراق کی سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنی سومو (SOMO) نے بھی بھارتی کمپنی نیارا انرجی کو تیل بیچنا بند کر دیا۔

رائٹرز کے بقول یہ اقدام یورپی یونین کی جانب سے روسی حمایت یافتہ کمپنیوں پر پابندیوں کے بعد کیا گیا ہے۔

رائٹرز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی کے بعد سے بھارتی انرجی کمپنی نیارا کو سعودی عرب اور عراق سے کوئی تیل نہیں ملا۔

اگست کے مہینے میں بھارتی انرجی  کمپنی نیارا  نے صرف روسی خام تیل پر انحصار کیا جو عام طور پر ہر ماہ 20 لاکھ بیرل عراق اور 10 لاکھ بیرل سعودی عرب سے تیل درآمد کرتی تھی۔

رائٹرز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یورپی یونین کی پابندیوں کے باعث بھارتی انرجی کمپنی نیارا کو خام تیل کی خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی انرجی کمپنی نیارا کی ریفائنری بھارتی ریاست گجرات کے علاقے وادینار میں واقع ہے اور اس وقت صرف 70 سے 80 فیصد استعداد پر کام کر رہی ہے۔

رائٹرز نے سعودیہ اور عراق سے تیل کی فراہمی کی بندش سے متعلق نیارا کمپنی سے مؤقف جاننے کی کوشش کی لیکن فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔

ادھر روسی سفارت خانے نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی انرجی کمپنی نیارا کو روسنیفٹ سے براہ راست تیل فراہم کیا جا رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی انرجی کمپنی نیارا کو عالمی شپنگ کمپنیوں سے بھی مشکلات درپیش ہیں جس کے باعث بھارتی انرجی کمپنی نیارا  اب تیل کی ترسیل کے لیے "ڈارک فلیٹ” کہلانے والے غیر رجسٹرڈ جہازوں پر انحصار کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ جولائی میں بھارتی انرجی کمپنی نیارا کے سی ای او نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ یہ صورتحال بھارت کی توانائی فراہمی کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول