Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سعودی سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کرتے ہیں، حکومت برآمدات بڑھانے کیلیے پرعزم ہے، وزیر خزانہ

Share It:


وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کرتے ہیں اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

ورچوئل خطاب سے وزیر خزانہ نے کہا کہ سعودی عرب کے ویژن 2030 کو دنیا میں منفرد مقام حاصل ہو رہا ہے اور ہم اس ویژن سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ تین بڑی عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستانی معاشی اشاریوں کو مثبت قرار دیا جو مثبت رجحان ظاہر کر رہے ہیں، اب برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ توانائی اور ٹیکس سمیت دیگر معاشی شعبوں میں بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں جبکہ اصلاحاتی عمل متعلقہ فریقوں کی مشاورت سے آگے بڑھا رہے ہیں، حکومتی کاوشوں کی بدولت ملک نے معاشی استحکام حاصل کرلیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی بحالی کا چیلنج درپیش ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول