Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سعودی عرب میں فجر کے وقت فلک پر آنکھوں کو خیرہ کردینے والا کون سا منظر دیکھا جائے گا

Share It:


سعوی عرب کے آسمانوں پر برسوں بعد ایک ایسا منظر نظر آنے والا جس کا وقت فجر کی نماز کا وقت ہوگا اور شاز و نادر ہی دنیا میں پیش آتا ہے۔

ماہرین فلکیات نے اس نایاب منظر کو "الجباریات” یعنی شہابیوں کی بارش کا نام دیا ہے جو آسمان کو ایسے روشن کرے گی جیسے شاہراہِ فلک پر تاروں کا جلوس نکل رہا ہو۔ 

یہ مناظر 2 اکتوبر سے 7 نومبر تک نماز فجر سے کچھ دیر قبل دکھائی دیں گے۔ فی گھنٹہ تقریباً 20 شہاب دیکھے جا سکتے ہیں اور ایسے منظر 36 سال میں ایک بار نظر آتے ہیں۔

یہ محض ایک سائنسی واقعہ نہیں، بلکہ قدرت کی ایسی نشانی ہے جسے دیکھنے کے بعد انسان خود سے کہے گا کہ "فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ” (پھر تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟)

سعودی میڈیا کے مطابق فجر سے قبل آسمان پر شہابِ ثاقب کی برسات ہوگی۔ ہر چند لمحوں بعد آسمان کو چیرتی روشنی کی لکیر، چمکتے ستارے، روشن دم کے ساتھ گزرتے شہاب نظر آئیں گے جیسے گویا آسمان تسبیح کے دانے گرا رہا ہو۔

سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ نظارہ آنکھوں سے بغیر کسی دوربین کے دیکھا جا سکے گا۔ 

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول