Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سلمان خان کی جان ایک مرتبہ پھر خطرے میں، شو پر مختلف پابندیاں عائد

Share It:


بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس 19 میں میزبان سلمان خان کو جان سے مارنے کی نئی دھمکیوں کے بعد شو کی سکیورٹی میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حفاظتی اقدامات کے تحت شو کے سیٹ پر حاضرین کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے جو عموماً "ویک اینڈ کے وار” میں سلمان خان کو براہِ راست دیکھنے آتے تھے۔

سلمان خان کو حالیہ مہینوں میں مسلسل سنگین دھمکیاں موصول ہوئی ہیں جن کا تعلق گینگسٹر لارنس بشنوئی سے ہے۔ ان خدشات کے پیش نظر شو کی ٹیم نے حفاظتی انتظامات کو مزید سخت کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بگ باس کے سی ای او رشی نیگی نے تصدیق کی ہے کہ بگ باس کے سیٹ پر گزشتہ ڈھائی سالوں سے سکیورٹی میں اضافہ جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کسی بھی ممکنہ خطرے یا خلل سے بچنے کے لیے تقریباً 600 افراد 24 گھنٹے شفٹوں میں کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شو کی انتظامیہ کی جانب سے یہ اقدامات سلمان خان کی سلامتی کو یقینی بنانے اور شو کی روانی برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے ہیں۔ سلمان خان کو اس سے قبل بھی کئی مرتبہ لارنس بشنوئی کی جانب سے قتل کی دھمکیاں موصول ہوچکی ہیں۔ 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول