Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سندھ میں بغیر نمبر پلیٹس، ڈرائیونگ لائسنس گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

Share It:


کراچی سمیت صوبے بھرمیں بغیر نمبر پلیٹس گاڑیاں چلانے والوں اوربغیر ڈرائیونگ لائسنس ڈرائیورز کے خلاف بھرپورکریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت صوبے بھرمیں بغیر نمبر پلیٹس گاڑیاں چلانے والوں اوربغیر ڈرائیونگ لائسنس ڈرائیورز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کے سلسلے میں آئی جی سندھ  کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی کراچی رینج،زونل ڈی آئی جیز،ڈی آئی جی سکھر، لارکانہ، حیدر آباد ، میرپورخاص اور شہید بے نظیر آباد ڈی آئی جی سی آئی اے ،ڈی آئی جی ٹریفک کراچی ، حیدر آباد ضلعی ایس ایس پیز اور ایس پی اے وی ایل سی کو ایک مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔

مراسلے میں بتایا گیا کہ حالیہ مشاہدے میں یہ بات سامنے آئی ہے صوبے بھرمیں بڑی تعداد میں گاڑیاں بغیر نمبر پلیٹس سڑکوں پر رواں دواں ہیں جبکہ متعدد ڈرائیور بغیر لائسنس کے گاڑیاں چلا رہے ہیں، تمام پولیس افسران کو ہدایت جاری کی جاتی ہے کہ ایسی گاڑیوں کی فوری نشاندہی کی جائے اور موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور قانون کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے سڑکوں پر چلنے والی ایسی گاڑیوں کے خلاف ایک جامع کریک ڈاؤن شروع کیا جائے۔

مراسلے میں تمام یونٹس کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر صبح 10 بجے تک رینج وائز اور ڈسٹرکٹ وائزرپورٹس آئی جی پی آپریشنز روم کو ارسال کی جائیں تاکہ مہم کی پیش رفت کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جا سکے۔

آئی جی سندھ نے اس اقدام کو ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے اورسیکیورٹی اقدامات کو موثر بنانے کے لیے انتہائی ضروری قرار دیا ہے اورتمام متعلقہ افسران کو اس مراسلے کو فوری طورعمل درآمد کرنے کی ہدات کی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول