Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سندھ میں سکھر ملتان موٹر وے پر 200 کلو میٹر تک لگے جدید کیمرے چوری

Share It:


سندھ میں سکھر ملتان موٹر وے پر  200 کلو میٹر تک لگے جدید کیمرے چوری ہوگئے۔

نجی نیوز چینل کی زسرپورٹ کے مطابق سندھ میں مختلف سرکاری اداروں کی کارکردگی پر تو اکثر سوالات اٹھائے جاتے رہتے ہیں ایسے میں شاندار وفاقی منصوبہ موٹر وے ایم 5 شدید بدانتظامی کا شکار ہے۔

سکھر ملتان موٹر وے ایم فائیو پر سکھر سے رحیم یار خان تک کے لگ بھگ 200 کلومیٹر کے ایریا سے جدید سرویلینس اور اسپیڈ کے کیمرے، سولر پلیٹس، لائٹس اور پولز کچے کے ڈاکوؤں نے چوری کرلی ہیں۔

ضلع گھوٹکی میں جہان خان جنگل کے اطراف میں زیادہ گھمبیر صورتحال ہے، جہاں سے کیمروں اور سولرز کے پولز بھی اکھاڑ لیے گئے اور پولیس کی سکیورٹی چوکیوں کی چھتیں غائب کردی گئی ہیں۔

ان چوکیوں میں زندگی کے آثار بھی دکھائی نہیں دیے، لائٹس اور ریفلیکٹرز بھی غائب ہیں، یہی نہیں اس کے ساتھ ساتھ موٹر وے کے تمام سروس ایریاز کی اسٹریٹ لائٹس بھی بند ہیں جب کہ حال ہی میں لگائے گئے سولر ریفلیکٹرز بھی 90 فیصد تک خراب ہیں۔

 کیمرے چوری یا غیرفعال ہونے کی وجہ سے موٹر وے پولیس کا عملہ پرانی طرز پر اسپیڈ کیمرے سڑک کنارے رکھ کر جرمانے کررہا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول