Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سوات کے سیلاب میں جانیں بچانے والے نوجوانوں کے لیے وزیراعظم کا 10،10 لاکھ روپے انعام

Share It:



پشاور:

وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے گزشتہ دنوں سوات میں آنے والے سیلاب میں کئی قیمتی جانوں کو اپنی مدد آپ کے تحت بچانے والے رضاکاروں محمد ہلال اور عصمت علی کو 10 ، 10 لاکھ روپے کے چیک پیش کئے۔

یہ چیک وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے محمد ہلال اور عصمت علی کو وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام نے دیے۔ 

یہ مالی انعام ان کی دلیرانہ اور بروقت امدادی کارروائیوں کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ محمد ہلال اور عصمت علی نے قدرتی آفت (سانحہ سوات) کے دوران کئی جانیں بچائیں۔

انجینئر امیر مقام نے دونوں رضاکاروں کی غیرمعمولی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے اقدامات انسانیت اور حب الوطنی کی حقیقی مثال ہیں۔

امیر مقام نے کہا کہ ان نوجوانوں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر دوسروں کی مدد کی، ان کی بہادری امید کی کرن ہے اور یہ یاد دہانی ہے کہ ہماری قومی طاقت اتحاد اور ہمدردی میں مضمر ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے افراد کو تسلیم کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے پرعزم ہے جو بحران کے وقت قوم کی خدمت میں پیش پیش ہوتے ہیں، تمام رضاکاروں اور امدادی کارکنوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے سیلاب کے دوران امدادی کارروائیوں میں اہم کردار ادا کیا۔

معزز رضاکاروں نے وزیر اعظم اور وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ آئندہ بھی ہر موقع پر قوم کی خدمت کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر محمد علی شاہ بھی موجود تھے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول