Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سوشل میڈیا اسٹار طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اچانک معطل

Share It:


سوشل میڈیا اسٹار اور کانٹینٹ کریئٹر طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اچانک معطل کر دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر مزاحیہ اور دلچسپ ویڈیوز کے باعث بےحد کم وقت میں مشہور ہونے والے سوشل میڈیا اسٹار اور کانٹینٹ کریئٹر طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ معطل ہونے پر ان کے مداحوں میں حیرت کی لہر دوڑ اُٹھی ہے۔

اس غیر متوقع اقدام کے پیچھے وجوہات کا ابھی تک کوئی واضح اعلان نہیں ہوا، جس کی وجہ سے کئی قیاس آرائیاں سامنے آ رہی ہیں۔ تاہم ایک نجی ویب سائٹ کے مطابق طلحہ احمد کا کہنا ہے کہ 13 سال عمر ہونے کے باعث ان کا اکاؤنٹ معطل کیا گیا ہے جبکہ ان کی اصل عمر 16 برس ہے۔

طلحہ کے چاہنے والے اور دیگر سوشل میڈیا انفلوئنسرز مختلف پلیٹ فارمز پر ان کی حمایت کا اظہار کر رہے ہیں اور یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ آگے کیا ہوگا اور کیا اب طلحہ کو ایک نئے اکاؤنٹ سے ایک مرتبہ پھر فالوورز بنانے پڑیں گے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول