Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سونا مزید مہنگا ہوگیا، قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

Share It:



کراچی:

سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 26ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 4ہزار 325ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں  بھی آج پیر  کے روز  24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2ہزار 600روپے کے اضافے سے 4لاکھ 54ہزار 862روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 2ہزار 229روپے کے اضافے سے 3لاکھ 89ہزار 970روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 68روپے کے اضافے سے 6ہزار 532روپے کی سطح پر آگئی ہے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 59روپے کے اضافے سے 5ہزار 600روپے کی سطح پر آگئی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول