Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سونو سود کا بڑا اعلان: سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف مشن کا آغاز

Share It:


بھارتی فلموں میں سخت گیر ولن کا کردار ادا کرنے والے اداکار سونو سود ایک رحم دل انسان اور سماجی کارکن ہیں جو اس بار سیلاب متاثرین کے لیے میدان میں آگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سونو سود ایک بار پھر مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہو گئے۔

اداکار سونو سود نے ریاست پنجاب میں تباہ کن سیلاب کے بعد فوری ریلیف آپریشن شروع کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے لیے کھانے پینے کا سامان، دوائیاں اور کشتیوں کے ذریعے ریسکیو سروس فراہم کی۔

سونو سود نے کہا کہ سیلاب متاثرین اکیلے نہیں، ہر خاندان کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کرنے تک ہم مدد کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کے دوران بھی سونو سود نے لاکھوں افراد کی مدد کر کے انسانیت کی مثال قائم کی تھی۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول