Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نرخ تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئے

Share It:



عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑے اضافے سے نرخ تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئے۔

ایران میں قیادت کی تبدیلی کے لیے امریکا کی جانب سے منڈلاتے ہوئے جنگ کے بادل، امریکی فیڈرل ریزرو کی شرح سود میں مزید کمی کی بازگشت اور جیو پولیٹیکل حالات سے عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتیں وقفے وقفے سے تاریخ کی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 75ڈالر کے بڑے اضافے سے 4ہزار 670ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے سبب فی تولہ سونے کی قیمت بھی 7ہزار 500روپے کے بڑے اضافے سے 4لاکھ 89ہزار 362روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔

اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت 6ہزار 431روپے بڑھ کر 4لاکھ 19ہزار 549روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کے ساتھ ساتھ، فی تولہ چاندی کی قیمت 300 روپے کے اضافے سے 9ہزار 782 روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 257روپے کے اضافے سے 8ہزار 386روپے کی سطح پر آگئی۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول