Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سونے اور چاندی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، نرخ تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئے

Share It:


عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔

امریکا کی وینزویلا اور ایران کے ساتھ کشیدگی، رواں سال فیڈرل ریزرو امریکا کی شرح سود میں مزید کمی کی بازگشت، جغرافیائی سیاسی تناو سے عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتیں وقفے وقفے سے تاریخ کی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں پیر کو فی اونس سونے کی قیمت 3ماہ کے وقفے کے بعد یکدم 77ڈالر کے مزید اضافے سے 4ہزار 586ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 7ہزار 700روپے کے بڑے اضافے 4لاکھ 80ہزار 962روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 6ہزار 602روپے بڑھ کر 4لاکھ 12ہزار 347روپے کی سطح پر آگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 430روپے کے اضافے سے 8ہزار 895روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی جب کہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 369روپے کے اضافے سے 7ہزار 626روپے کی سطح پر آگئی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول