Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

Share It:



کراچی:

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت 35ڈالر کم ہو گئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 3ہزار 980ڈالر  فی اونس کی سطح پر آگئی ۔

اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج منگل کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 500روپے  کم ہونے کے نتیجے میں 4لاکھ 20ہزار 362روپے کی سطح پر آگئی۔

مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3ہزار 001روپے گھٹ کر 3لاکھ 60ہزار 392روپے کی سطح پر آگئی۔

ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 130روپے کی کمی سے 5ہزار 022روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 112روپے کی کمی سے 4ہزار 305روپے کی سطح پر آگئی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول