Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ

Share It:


ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث زیورات کی مارکیٹ میں نئی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 11 ہزار روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 68 ہزار 262 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 430 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 1 ہزار 459 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں فی اونس سونا 110 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 455 ڈالر پر آ گیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ فی تولہ چاندی 340 روپے سستی ہو کر 7 ہزار 484 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام چاندی 291 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 416 روپے میں دستیاب ہے۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس قیمت 70 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں یہ کمی غیر معمولی ہے، کیونکہ مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال اور توانائی بحران کے ممکنہ معاشی اثرات کے باوجود سونا سستا ہو رہا ہے۔ اس کی بڑی وجہ امریکا میں افراطِ زر کا دباؤ اور شرح سود میں اضافے کی توقعات ہیں، جس کے باعث ڈالر مضبوط ہو رہا ہے اور سرمایہ کاروں کے لیے بانڈز میں سرمایہ کاری زیادہ پرکشش بنتی جا رہی ہے۔

مزید برآں سونے کی بڑی منڈیوں، خصوصاً خلیجی ریاستوں اور مشرق وسطیٰ میں سونے کی خریداری میں نمایاں کمی آئی ہے، جس سے طلب و رسد کا توازن متاثر ہوا اور قیمتوں پر دباؤ بڑھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ کمی کے بعد سونا اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح سے تقریباً 25 فیصد تک نیچے آ چکا ہے، جو عالمی اور مقامی مارکیٹ میں ایک اہم رجحان کی نشاندہی کرتا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول