Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی

Share It:



کراچی:

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں تیکنیکی درستگی کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ کمی کا رحجان غالب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 33ڈالر کی کمی سے 4ہزار 080ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 300روپے کی کمی سے 4لاکھ 30ہزار 362روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 2ہزار 829روپے کی کمی سے 3لاکھ 68ہزار 966روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 27روپے کی کمی سے 5ہزار 097روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 24روپے کی کمی سے 4ہزار 369 روپے کی سطح پر آگئی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول