Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سپر اسٹار ماہرہ خان نے شوبز کی دنیا میں قدم کیسے رکھا؟

Share It:


معروف ڈائریکٹر اور پروڈیوسر وجاہت رؤف نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان شوبز کی سپر اسٹار ماہرہ خان کو شوبز کی دنیا میں متعارف کروایا تھا۔ 

پروڈیوسر وجاہت رؤف اپنی اہلیہ اور پروڈیوسر شازیہ وجاہت کے ساتھ ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ 

وجاہت رؤف نے بتایا کہ انہوں نے کئی برس قبل ایک ایونٹ میں ماہرہ خان کو ڈانس کرتے دیکھا اور ان کے انجوائے کرنے کے انداز نے انہیں بےحد متاثر کیا، جس کے بعد انہوں نے ٹھال لی کہ وہ ماہرہ کو ٹی وی پر لے کر آئیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پھر انہوں نے ماہرہ سے رابطہ کیا اور انہیں ایک نجی ٹی وی پر بطور وی جے ہائر کیا۔

وجاہت نے مزید کہا کہ ماہرہ نے ان کے ساتھ اس چینل پر تین سے چار سال کام کیا۔ وجاہت اور ان کی اہلیہ نے کہا کہ وہ معاوضے اور مصروفیات کی وجہ سے ماہرہ کے ساتھ مزید کام نہیں کر سکے مگر مستقبل میں وہ ماہرہ اور فواد خان کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے 2006 میں بطور وی جے شوبز کیرئیر کا آغاز کیا تھا بعد ازاں مشہور ڈرامے ‘ہمسفر’ اور فلم ‘بول’ سے انہوں نے پاکستان سمیت بین الااقوامی سطح پر شہرت حاصل کی اور انہیں بالی ووڈ میں انہیں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ‘رئیس’ میں کام کرنے کا موقع بھی ملا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول