Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سڈنی سکسرز کی ٹیم سے زیادہ بابر اعظم کے فینز ہیں، کپتان سڈنی سکسرز

Share It:


پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم اور محمد رضوان سمیت کئی کھلاڑی ان دنوں آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں۔

گزشتہ روز میلبرن رینیگیڈز کی جانب سے محمد رضوان اور سڈنی سکسرز کی جانب سے بابر اعظم مدمقابل آئے تھے۔

بابر اعظم نے میچ میں ناقابل شکست 58 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

میچ کے بعد سڈنی سکسرز کے کپتان موئسس ہینرکس سے پریزینٹر نے کہا کہ آج جو 27 ہزار لوگ میچ دیکھنے آئے ان میں سے زیادہ تر صرف بابر کو کھیلتے دیکھنے آئے تھے جبکہ یہ سڈنی سکسرز کا ہوم گیم بھی نہیں تھا۔

پریزینٹر نے موئسس ہینرکس سے سوال کیا کہ بابر کا ٹیم میں اور بی بی ایل میں ہونا آپ کو کیسا لگتا ہے۔

انہوں نے جواب دیا کہ یہ بہت شاندار تجربہ ہے کیونکہ بابر بہت بہترین انسان ہیں، وہ عالمی کرکٹ میں بہت کچھ حاصل کرکے اپنا نام بناچکے ہیں۔

موئسس ہینرکس نے کہا کہ بابر کے ساتھ کرکٹ کی بات کرنا اچھا لگتا ہے، ہم نے دیکھا کہ جب انہوں نے ففٹی اسکور کی تو شائقین خوشی سے جھوم اٹھے جبکہ یہ ہمارا ہوم گیم بھی نہیں تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ایک پورا اسٹینڈ صرف بابر کے فینز کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ مجھے ایسا لگتا ہے بابر اعظم کے فینز کی تعداد سڈنی سکسرز کے فینز سے بھی زیادہ ہے۔

موئسس ہینرکس نے مسکراتے ہوئے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ بابر کے کچھ فینز کو اپنی ٹیم کا بھی فین بنانے میں کامیاب ہوجائیں۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول