Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سکھر میں انٹرنیشنل میراتھن مراکش کے الیوسوف عبدالماجد نے جیت لی

Share It:



سکھر:

سکھر میں دوسری لوک سہائتا انٹرنیشنل میراتھن ریس مراکش کے الیوسوف عبدالماجد نے جیت لی۔

عالمی میراتھون کا آغاز آئی بی اے پبلک اسکول سے ہوا، 42.195 کلو میٹر میراتھون میں اٹلی، کینیڈا، جاپان، مراکش اور برطانیہ سمیت 10 ممالک کے 28 جبکہ ملک بھر سے 3 ہزار ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔

پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے الیوسوف عبدالماجد نے بیالیس کلومیٹر کا فاصلہ دو گھنٹے بائیس منٹ اور پینتیس سیکنڈ میں پورا کیا۔

ایتھوپیا کے میتھیرو نیبرو نے بیالیس کلومیٹر کا فاصلہ دو گھنٹے اٹھائیس منٹ اور اڑتالیس سیکنڈ میں طے کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

کینیا کے جیکسن مائینیا نے بیالیس کلومیٹر کا فاصلہ دو گھنٹے اکتیس منٹ اورچھ سیکنڈ میں طے کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

خواتین کی دوڑ میں کینیا کی میونی متوکو نے دس کلومیٹر کا فاصلہ چالیس منٹ پچیس منٹ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

دوسری پوزیشن پر جاپان کی یوکو لگوچی رہیں، انہوں نے دس کلومیٹر کا فاصلہ چالیس منٹ 49 سیکنڈ میں طے کیا، تیسری پوزیشن پر لاہور کی ماہ نور افضل نے دس کلومیٹر کا فاصلہ 43 منٹ میں طے کیا۔

میراتھون جیتنے والے کو 15 لاکھ روپے کے نقد انعام سے نوازا جائے گا جبکہ میراتھون کے ٹاپ 20 ایتھلٹس کو بھی نقد انعامات دیے جائیں گے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول