Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سہ فریقی سیریز: پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دیدی

Share It:


سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دے دی۔

شارجہ میں کھلے گئے میچ میں افغانستان کی ٹیم 183 رنز کے تعاقب میں 19.5 اوورز میں 143 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

افغانستان کی جانب سے کپتان راشد خان 39 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ رحمان اللہ گربز 38، صدیق اللہ اٹل 23، درویش رسولی 21، ابراہیم زادران 9، مجیب الرحمان 4، محمد نبی 3 اور فرید احمد 1 رن کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے جبکہ کریم جنت اور عظمت اللہ عمرزئی بغیر کھاتا کھولے پولین لوٹے۔

فضل حق فاروقی 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاہین شاہ آفریدی، محمد نواز اور سفیان مقیم نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز اسکور کیے۔

شاہینوں کی جانب سے کپتان سلمان آغا 53 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔صاحبزادہ فرحان 21، محمد نواز 21، فخر زمان 20، محمد حارث 15، فہیم اشرف 14، صائم ایوب 14 اور حسن نواز 9 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

افغانستان کی جانب سے فرید احمد نے 2 جبکہ مجیب الرحمان، محمد نبی، کپتان راشد خان اور عظمت اللہ عمرزئی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول