Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی

Share It:



سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے کر فائنل میں بنالی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے میچ میں ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان آغا 63 رنز ناٹ بنا کر نمایاں رہے۔عثمان خان 33، محمد نواز 27، صائم ایوب 27، صاحبزادہ فرحان 9، فخرزمان 1 اور بابر اعظم 0 پر پویلین لوٹے۔

سری لنکا کی جانب سے دشمانتا چمیرا نے4 جبکہ ایشان ملنگا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ونندو ہسارنگا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز اسکور کیے۔

سری لنکا کی جانب سے کامل مشارا 76 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کوشل مینڈس 40، کپتان داسن شناکا 17، پتھم نسانکا 8 اور کوشل پریرا 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سلمان مرزا اور صائم ایوب 1، 1 وکٹ لے سکے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول