Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

Share It:



سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 129 رنز کا ہدف 15.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان ناٹ آؤٹ 80 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ صائم ایوب 20، بابر اعظم 16 اور کپتان سلمان آغا 0کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

عثمان خان 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

سری لنکا کی جانب سے دشمانتا چمیرا  نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ داسن شناکا 1 کھلاڑی کو آؤٹ کر سکے۔

اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے جنتھ لیاناگے 41 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ کوشل پریرا 25، کامل مشارا 22، پتھم نسانکا 17، ونندو ہسارنگا 11، کوشل مینڈس 3، کمنڈو مینڈس 3 جبکہ کپتان داسن شناکا 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 3 جبکہ سلمان مرزا، ابرار احمد اور فہیم اشرف نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول