Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سیلاب زدگان کی امداد کیلئے قومی کرکٹرز پر مشتمل چیریٹی میچ کے انعقاد کا فیصلہ

Share It:


سیلاب زدگان کی امداد کے لیے پشاور میں قومی کرکٹرز پر مشتمل چیریٹی ٹی ٹوئنٹی میچ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاہد آفریدی اور یونس خان سمیت کئی سابقہ اور موجودہ کھلاڑی شرکت کریں گے۔

کمشنر پشاور کا کہنا ہے کہ میچ کے ٹکٹوں سے حاصل ہونے والی آمدنی اور تشہیری رقم سیلاب زدگان کی امداد پر خرچ ہوگی۔

کمشنر پشاور کے مطابق میچ پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

میچ کے دوران عوام کی دلچسپی کے لیے فنکاروں، گلوکاروں اور دیگر مشہور شخصیات کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

میچ کے انعقاد اور انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے کمشنر پشاور نے تین دن بعد اجلاس طلب کرلیا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول