Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سیلاب سے اداکارہ عارفہ صدیقی کا گھر بھی متاثر، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Share It:


لاہور میں موجودہ سیلابی صورتحال کے باعث پاکستان شوبز کی اداکارہ عارفہ صدیقی کا گھر بھی متاثر ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ 

پنجاب کے کئی شہروں میں سیلاب کے باعث سنگین صورتحال کا سامنا ہے ایسے میں لاہور بھی حالیہ سیلابی صورتحال سے متاثر ہورہا ہے جہاں کئی علاقوں کو نقصان پہنچا ہے۔

دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد اس کا سیلابی ریلہ لاہور میں چوہنگ کے قریب واقع ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں داخل ہو گیا، جس سے متعدد مکانات متاثر ہوئے ان میں معروف گلوکارہ و اداکارہ عارفہ صدیقی کا گھر بھی شامل ہے۔

عارفہ صدیقی نے سوشل میڈیا پر اپنے گھر کی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ سیلابی پانی ان کے گھر کے اندر داخل ہوچکا ہے اور گھر کا سامان بکھرا ہوا ہے۔

ویڈیو میں عارفہ صدیقی اپنے شوہر کے ہمراہ گھر کی صفائی کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں، جبکہ گھر کے مختلف حصوں میں پانی کی وجہ سے ہونے والے نقصان واضح طور پر دکھائی دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ بارشوں اور دریائے راوی میں طغیانی کے باعث دریا کے اطراف میں واقع ہاؤسنگ سوسائٹیز شدید متاثر ہوئی ہیں۔ ایسے میں رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور متاثرہ خاندان حکومت سے امداد کی اپیل بھی کر رہے ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول