Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری

Share It:



اسلام آباد:

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن دن رات جاری ہے۔

جھنگ، فیصل آباد، چنیوٹ، قصور، اوکاڑہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت دیگر شہروں میں پاک فوج کے دستے متاثرین سیلاب کو ہیلی کاپٹرز اور کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔

متاثرین کی ضروری طبی امداد کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔ پاک فوج ہمشہ کی طرح خدمت کے جذبے کے ساتھ سول انتظامیہ کے شانہ بشانہ ریلیف آپریشن میں مصروف ہے۔

فیصل آباد کے متاثرہ دیہات میں پھنسے 14,050 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا جن میں بزرگ شہری، بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ دریائے ستلج اور ہیڈ سلیمانکی کے سیلابی پانی سے متاثرہ علاقوں میں گھرے افراد کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

قصور میں شدید سیلابی صورتحال کے پیش نظر پاک فوج کے جوان رات بھر متاثرین سیلاب کو کشیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کرتے رہے، پاک فوج کے جوانوں نے متاثرین سیلاب کو ریسکیو کرنے کے ساتھ ساتھ طبی امداد اور مفت ادویات بھی فراہم کیں۔

پاک فوج نے تاندلیانوالہ تحصیل میں سیلاب متاثرین کے لیے 5 ریلیف کیمپس، 18 میڈیکل کیمپس اور 6 ریسکیو کیمپس قائم کیے ہیں، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی پاک فوج نے ریسکیو 1122 کیساتھ مل کر ریلیف کیمپس قائم کیے ہیں جہاں سیلاب متاثرین کو ضروری طبی امداد اور مفت ادویات دی جا رہی ہیں۔

پاک فوج نے سیلابی پانی کی فوری نکاسی کی سرگرمیاں بھی تیز کردی ہیں، پاک فوج کی جانب سے آبادی کو بچانے کیلئے جھنگ اور فیصل آباد میں تین مقامات پر بند میں شگاف ڈالے گئے، بند میں شگاف ڈالنے کے بعد ایک تا ڈیڑھ لاکھ کیوسک پانی نیچے کی سمت منتقل ہوگیا۔

پاک فوج کی جانب سے اب تک متعدد دیہات سے ہزاروں افراد کو مال مویشی سمیت محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا۔ متاثرین سیلاب کی جانب سے پاک فوج کے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کو سراہا جا رہا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول