Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2خوارج دہشت گرد ہلاک

Share It:


سیکیورٹی فورسز  نے مغل کوٹ سیکٹر بنوں، خیبر پختونخوا میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن  میں 2خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنۃ الخوارج  کے طارق کچھی گروپ کی تشکیل کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا،  کارروائی کے دوران فتنۃ الخوارج کے  سرغنہ طارق کچھی اور حکیم اللہ عرف ٹائیگر کو جہنم واصل کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنۃ الخوارج کے ہلاک  دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا، خارجی طارق کچھی کی  تشکیل پچھلے 2 سال سے دہشت گردانہ کارروائیوں میں متحرک تھی۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ خارجی طارق کچھی کی دہشت گرد تشکیل  فتنۃ الخوارج طالبان  کیلئے بھتہ خوری میں بھی ملوث تھی، خوارج طارق کچھی دہشت گردوں کی افغانستان سے پاکستان میں دراندازی  کیلئے سہولت کار تھا۔ 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول