Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

شادی سے قبل رشمیکا منڈانا اور وجے کی دولت کی تفصیلات سامنے آگئیں

Share It:


ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی مشہور جوڑی رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا کل یعنی 26 فروری کو شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔

پریمی جوڑے نے اپنی شادی کو خصوصی طور پر ’ویروش ویڈنگ‘ کا نام دیا ہے اور تقریب اراؤلی پہاڑیوں میں واقع دی مینٹوز میں ہوگی۔

شادی کی تقریب نجی نوعیت کی ہے اور تقریباً 100 مہمانوں کی شرکت متوقع ہے جس میں فلمی دنیا کی بڑی شخصیات کی بجائے چند سیاستدان اور ہدایتکار مدعو ہیں۔

تاہم دونوں کی شادی سے قبل ہی اس جوڑے کو ساؤتھ انڈین کی امیر ترین جوڑی قرار دیا جا رہا ہے۔ جس میں کتنی سچائی ہے اس کا اندازہ مندجہ ذیل تفصیلات سے لگایا جا سکتا ہے۔

رشمیکا منڈانا جنوبی بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ یعنی 4 کروڑ فی فلم لینے والی اداکاراؤں میں شامل ہیں۔ ان کی مجموعی دولت تقریباً 66 کروڑ روپے ہے۔

فلموں کے علاوہ برانڈ انڈورسمنٹ اور خوشبو کے برانڈ سے آمدنی اضافی ہے۔ ان کی جائیدادیں بنگلورو، حیدرآباد، ممبئی، گوا اور کورگ تک پھیلی ہوئی ہیں۔

رشمیکا کا کورگ میں واقع ولا کی مالیت ہی تقریباً 8 کروڑ روپے بنتی ہے جب کہ ان کے پاس رینج روور اسپورٹ، آڈی کیو تھری اور مرسڈیز بینز جیسی مہنگی گاڑیاں بھی ہیں۔

ان کے ہونے والے شوہر وجے دیوراکونڈا بھی جنوبی بھارت کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔

وجے کی مجموعی دولت 66 سے 70 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے اور وہ فی فلم اوسطاً 3 سے 5 کروڑ روپے لیتے ہیں۔

رشمیکا کی طرح وجے کو بھی برانڈ انڈورسمنٹ اور سوشل میڈیا سے آمدنی حاصل ہوتی ہے حیدرآباد کے پوش علاقے جوبلی ہلز میں تقریباً 15 کروڑ روپے مالیت کا بنگلہ بھی ہے۔

وجے بھی رشمیکا کی طرح گاڑیوں کے شوقین ہیں اور ان کے پاس اس وقت بھی بی ایم ڈبلیو، فورڈ مستنگ، رینج روور ہیں۔

اس کے علاوہ وجے ایک نجی طیارہ بھی رکھتے ہیں جس کی مالیت تقریباً 30 کروڑ روپے ہے۔

جوڑے کی مشترکہ دولت 130 کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے جس کے باعث یہ جوڑی ٹالی وڈ کی سب سے امیر نوجوان جوڑیوں میں شامل ہو گئی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول