Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

’شادی کی ایکسپائری ڈیٹ‘، کاجول کے بیان کے بعد اجے دیوگن کا ردعمل وائرل

Share It:


بھارتی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کا جول نے حال ہی میں ایک ٹی وی ٹاک شو میں کہا کہ شادی کی ایک ایکسپائری ڈیٹ ہونی چاہیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات انہوں نے ٹوئینکل کھنہ کے شو میں کہی تھی۔ کاجول کا ماننا تھا کہ شادی ایک معیّن مدت کے لیے ہونا چاہیے جس کے بعد اسے تجدید کرنے کا اختیار ہو۔

کاجول کے اس بیان کے وائرل ہوتے ہی اجے دیوگن کا بھی اس پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک میں دیکھتا ہوں، محبت پہلے سے کہیں زیادہ معمولی ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لفظ ‘محبت’ کو اتنا بے جا استعمال کیا گیا ہے کہ اس کی اہمیت کم ہو گئی ہے۔ ہمارے دور میں، ‘آئی لو یو‘ کہنے تک کئی مراحل سے گزرنا پڑتا تھا۔ اب لوگ شاید اس کی گہرائی نہیں سمجھتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کل محبت کی نوعیت ایسی ہو گئی ہے کہ اسے “پالتو جانوروں” سے محبت کے برابر سمجھا جا سکتا ہے کیونکہ جانور بلا شروط محبت دیتے ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول