Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

شادی کے جھوٹے وعدے کرکے تعلقات قائم کیے، ٹک ٹاکر فاطمہ خان کے رجب بٹ پر سنگین الزامات

Share It:


ٹک ٹاکر فاطمہ خان نے پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں، ان کا دعویٰ ہے کہ رجب بٹ نے شادی کے جھوٹے وعدے کرکے انہیں تعلقات قائم کرنے پر مجبور کیا۔

ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں ٹک ٹاکر فاطمہ خان نے بتایا کہ ان کی رجب بٹ سے پہلی ملاقات ایک دوست کے ذریعے ہوئی تھی، جس نے انہیں اپنی بہن کے طور پر متعارف کرایا تھا۔ ملاقات کے دوران وہاں دیگر افراد بھی موجود تھے۔

فاطمہ کا کہنا ہے کہ رجب بٹ نے انہیں مہنگے تحائف دیے، جن میں 39 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی بھی شامل ہے۔

ٹک ٹاکر نے الزام عائد کیا کہ رجب بٹ نہ صرف شراب نوشی کے عادی ہیں بلکہ متعدد لڑکیوں کو دھوکے سے استعمال کرتے رہے ہیں۔ فاطمہ کے مطابق ان کے اور رجب بٹ کے درمیان کئی بار تعلقات قائم ہوئے اور اکثر نشے کی حالت میں رجب بٹ نے ان پر تشدد بھی کیا۔

فاطمہ نے مزید الزام لگایا کہ یوٹیوبر ہم جنس پرستی میں بھی ملوث ہیں اور اس حوالے سے ان کے پاس ویڈیوز سمیت ثبوت موجود ہیں۔ ٹک ٹاکر کا یہ پوڈکاسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول