Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

شان مسعود نے انضمام الحق کا ریکارڈ توڑ دیا

Share It:


پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے سابق لیجنڈ کپتان انضمام الحق کا ریکارڈ توڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق شان مسعود نے پاکستان کی تاریخ میں تیز ترین فرسٹ کلاس ڈبل سنچری بنانے کا ریکارڈ بنایا ہے۔

شان مسعود نے ایس این جی پی ایل کی نمائندگی کرتے ہوئے ساحر ایسوسی ایٹس کے خلاف 177 گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کی۔

اس سے قبل پاکستان کی تیز ترین فرسٹ کلاس ڈبل سنچری کا ریکارڈ انضمام الحق کے پاس تھا جنہوں نے 1992 میں آکسفورڈ اینڈ کیمبرج  یونیورسٹی کے خلاف فرسٹ کلاس ٹور میچ میں 188 گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی تھی۔

واضح رہے کہ شان مسعود کی ڈبل سنچری پاکستانی سرزمین پر بھی تیز ترین فرسٹ کلاس ڈبل سنچری ہے۔

2006 میں وریندر سہواگ نے لاہور ٹیسٹ میں 182 گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی تھی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول