Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

شاہد آفریدی نواسے کی پہلی سالگرہ پر خوشی سے نہال

Share It:



کراچی:

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اپنے دور کے معروف آل راونڈر شاہد خان آفریدی اپنے نواسے عالی یار کی پہلی سالگرہ پر خوشی سے سرشار ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے نواسے اور قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے صاحبزادے کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے پیغام میں کہا ہے کہ صرف ایک برس میں بہت پیارے عالی یار میرے تصور سے بہت زیادہ محبت اور رونق لائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ پاک بہت زیادہ یاد آنے والے عالی یار کو صحت، خوشی اور مقصد سے بھرپور زندگی عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ شاہد خان آفریدی کی صاحبزادی 3 فروری 2023 کو شاہین شاہ آفریدی سے رشتہ ازواج میں منسلک ہوئی تھیں اور 24 اگست2024 کو ان کے بیٹے عالی یار کی پیدائش ہوئی تھی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول