Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

شاہد آفریدی کا سیاست میں آنے سے متعلق سوال کا مبہم جواب، مداح تذبذب کا شکار

Share It:


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی المعروف لالا نے سیاست میں آنے سے متعلق سوال کا مبہم جواب دے کر ایک بار پھر اپنے مداحوں کو تذبذب کا شکار کردیا۔

لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ میں سیاست میں آنا نہیں چاہتا آپ دعا کریں کہ میں اس فیصلے پر ثابت قدم رہوں۔

انہوں نے بتایا کہ میں ایک سیاسی جماعت میں شمولیت کیلیے تیار تھا مگر پھر 6 سال پہلے کچھ ایسی چیزیں ہوئیں جس کے بعد میرا ذہن سیاست سے تبدیل ہوگیا۔

آفریدی نے کہا کہ سیاست میرے بس کی بات نہیں ہے اس لیے میں اس طرف آنے کا خواہش مند بھی نہیں۔

انہوں نے مبہم جواب دیتے صحافیوں سے کہا کہ آپ میرے لیے دعا کیجئے گا کہ اللہ مجھے سیاست میں نہ آنے کے فیصلے پر ثابت قدم رکھے کیونکہ یہی میرا ارادہ ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے کہ کیا ہوگا۔

اس انٹرویو میں عمران خان سے متعلق سوال کا جواب سُن کر آفریدی نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کی تعریف بھی کی۔

واضح رہے کہ یہ گفتگو چند روز قبل آفریدی نے لندن دورے پر کی تھی۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول