Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

شریانوں میں جمی چکنائی کو کیسے دور کیا جائے؟

Share It:


جب طویل عرصے تک چکنائی والی غذا کھائی جائے تو شریانوں کی دیواروں میں چکنائی جم جاتی ہے جو شریانوں کو تنگ کردیتی ہے اور فالج یا ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ دیتا ہے۔ 

شریانوں کی جمی ہوئی چکنائی مکمل طور پر راتوں رات ختم نہیں ہوتی مگر درست طرزِ زندگی سے اسے ختم اور مزید بڑھنے سے روکا جا سکتا ہے۔

سب سے پہلے خوراک میں تبدیلی ضروری ہوتی ہے جو کہ سب سے اہم قدم ہے۔ فرائی، گھی، بناسپتی، فاسٹ فوڈ کم سے کم یا بالکل ترک کرنا ہوتا ہے۔

اس کیلئے سبزیاں، پھل، دالیں، ثابت اناج جیسے جو یا براؤن چاول وغیرہ زبرست آپشن ہے۔ مچھلی، السی کے بیج اور اخروٹ زیادہ کھائیں جن میں اومیگا-3 ہوتا ہے۔ یہ شریانوں میں جمی چکنائی کو دور کرتا ہے۔

اسی طرح لہسن (روز 1–2 پیس) کھائیں اور زیتون کا تیل استعمال کریں جبکہ چینی اور سفید آٹا ترک یا بالکل محدود کردیں۔

فائبر شریانوں میں جمی چکنائی کو کم کرنے میں خاص مدد دیتا ہے۔ باقاعدہ ورزش کو اپنا معمول بنائیں، روزانہ 30–45 منٹ تیز واک کریں۔ سائیکل، تیراکی وغیرہ بھی کریں۔ ورزش ایچ ڈی ایل  بڑھاتی ہے جو شریانیں صاف رکھنے میں مددگار ہے۔

اسی طرح ہلدی، کالی مرچ اور سبز چائے استعمال کریں۔ میٹھا کم، نمک مناسب مقدار میں لیں۔ یہ بھی چکنائی کو دور کرنے میں انتہائی معاون ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول