Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

شوبز شخصیات کا شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ہراسانی کے واقعے پر شدید ردعمل

Share It:



کراچی:

معروف ٹی وی اینکر و صحافی شاہزیب خانزادہ کے ساتھ لندن میں ہراسانی کے واقعے کی پاکستانی شوبز شخصیات نے شدید مذمت کی ہے۔

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ہراسانی کے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ایک نامعلوم شخص اُنہیں ان کی اہلیہ کے ہمراہ شاپنگ مال میں ہراساں کر رہا تھا۔

نامعلوم شخص نے شاہزیب خانزادہ کا پیچھا کرتے ہوئے اُن پر سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کا الزام لگایا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہزیب خانزادہ اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک شاپنگ مال میں موجود تھے کہ اس دوران ایک شخص نے اُن سے بدتمیزی کی۔ شاہزیب خانزادہ نے کسی بھی اشتعال انگیزی کا جواب دیے بغیر وہاں سے خاموشی سے چلے جانا بہتر سمجھا۔

مزید پڑھیں: شاہ زیب خانزادہ کو اہلیہ کے ہمراہ ہراسانی کا سامنا، ویڈیو وائرل

ہراساں کرنے والے شخص نے اپنے الزامات کی کوئی وضاحت نہیں دی تاہم بعد ازاں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے ایک پرانی ویڈیو شیئر کی جس میں شہزیب خانزادہ اپنے پروگرام میں ’’عدت کیس‘‘ پر گفتگو کر رہے تھے، یہ وہی مقدمہ ہے جو بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے عمران خان سے شادی کے وقت عدت پوری نہ ہونے کے الزام میں دائر کیا تھا۔

شہباز گل نے اس گفتگو کو ’’گندگی‘‘ قرار دیتے ہوئے ہراسانی کے واقعے کو بالواسطہ طور پر درست ٹھہرایا۔

خیال رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 3 فروری 2024 کو عدت کیس میں سات، سات سال قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم جولائی میں انہیں بری کردیا گیا۔ بعدازاں انہیں سرکاری تحائف کی فروخت سے متعلق دوسرے مقدمات میں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

واقعے کے بعد شوبز شخصیات سمیت متعدد افراد نے شاہزیب خانزادہ سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ اداکار منیب بٹ نے اس واقعے کو ’’شرمناک عمل‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شاہزیب خانزادہ ملک کے ’’ذہین، معتبر اور باصلاحیت صحافیوں‘‘ میں شمار ہوتے ہیں۔ کسی کو اس طرح فیملی کے ساتھ عوامی مقامات پر ہراساں کرنا شرمناک عمل ہے۔

گلوکار جواد احمد نے بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ ہراساں کرنے والے شخص کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ اُن کے مطابق ایسی حرکات کرنے والوں کو سزا دینا ضروری ہے تاکہ آئندہ کوئی شخص سیاسی اختلاف کی بنیاد پر دوسروں کے خلاف مخاصمانہ رویہ اختیار نہ کرے۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی شاہزیب خانزادہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر غصے اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس رویے کو (mob mentality) کا نتیجہ قرار دیا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول