Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

شوگرملز کی ویڈیو اینالیٹکس کے ذریعے مانیٹرنگ لازمی قرار، چینی کی پیداوار کی الیکٹرانک نگرانی کا حکم

Share It:


پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ایک اورشرط پوری کرنے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، شوگر ملز  کی ویڈیو اینالیٹکس کے ذریعے مانیٹرنگ لازمی قرار دے دی گئی جب کہ چینی کی پیداوار کی الیکٹرانک نگرانی کا حکم سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ایف بی آر نے کہا کہ  شوگر ملز بغیر مانیٹرنگ پیداوار نہیں نکال سکیں گی، شوگر ملز کے لیے جدید جی پی یو سسٹم کی تنصیب لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

شوگر ملز کو کرشنگ سیزن سے پہلے مانیٹرنگ آلات نصب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ ایف بی آر نے پیداوار کی نگرانی کے لیے ویڈیو اینالیٹکس سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا۔

شوگر ملز کی پیداوار کی ویڈیو اینالیٹکس سے ٹریکنگ کی جائے گی، ایف بی آر نے شوگر  ملز میں جدید ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا۔

ایف بی آر نے کہا کہ چینی کی پیداوار کی اب ویڈیو اینالیٹکس کے ذریعے مانیٹر ہوگی، ایف بی آر نے سیمنٹ بیگز کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کا حکم دے دیا۔

یکم نومبر سے بغیر ٹیکس اسٹیمپ بیگز کی ترسیل ممنوع قرار دی گئی ہے، سیمنٹ شعبے میں ٹریک اینڈ ٹریس نظام نافذ کردیا گیا۔

تمام بیگز پر یونیک آئی ڈی مارکنگ لازمی قرار دی گئی ہے، ایف بی آر نے سیمنٹ سیکٹر میں شفافیت بڑھانے کا فیصلہ کیا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول