Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

شکارپور؛ ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 5بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، کئی مسافر زخمی

Share It:


شکارپور کے قریب سلطان کوٹ کے مقام پر ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ جا رہی تھی، دھماکے سے کئی مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ہیں۔

واقعے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ٹرینوں کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔

پولیس کے مطابق دھماکا اُس وقت ہوا جب جعفر ایکسپریس سلطان کوٹ اسٹیشن سے گزر رہی تھی، 4 مسافر زخمی ہوئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ 23 ستمبر کو بھی ٹریک پر دھماکے کے باعث پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس حادثے کا شکار ہوئی تھی۔

جعفر ایکسپریس کو حادثہ کوئٹہ سے چند کلو میٹر دور ڈیگاری کراس سپیذنٹ ریلوے اسٹیشن اور سریاب ریلوے اسٹیشن کے درمیان پیش آیا تھا، دھماکے سے انجن سمیت 5کوچز ڈی ریل ہوئی تھیں۔

ریلوے ٹریک پر دھماکے کے بعد جعفر ایکسپریس چند روز کے لیے معطل کر دی گئی تھی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول