Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

شگفتہ اعجاز اور ان کی بیٹیوں نے اوزیمپک کے استعمال سے وزن کم کیا ہے؟ بحث چھڑگئی

Share It:


سوشل میڈیا پر پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے وزن میں حیرت انگیز کمی نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ 

ان دنوں شگفتہ اعجاز سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں کیونکہ انہوں نے بےحد کم وقت میں وزن اتنا کم کرلیا ہے کہ اب وہ لڑکی جیسی دکھائی دینے لگی ہیں۔ 

تاہم صرف شگفتہ ہی نہیں ان کی بیٹیاں بھی جن کا وزن زیادہ تھا اب بےحد پتلی نظر آرہی ہیں اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ان کی تصاویر نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ 

سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ اداکارہ اور ان کی بیٹیاں یہاں تک کہ داماد بھی وزن کم کرنے کیلئے آف لیبل استعمال کیے جانے والے انجیکشن اوزیمپک کا استعمال کر رہے ہیں جوکہ ذیابطیس کے مریضوں پر استعمال ہوتا ہے تاہم اس سے وزن بھی تیزی سے گرتا ہے۔ 

صارفین کا کہنا ہے کہ اتنے کم وقت میں بغیر کسی وزرش اور ڈائیٹ کے اس طرح پوری فیملی کا وزن اچانک کم ہوجاتا اس بات کا اشارہ ہے کہ اوزیمپک ہی استعمال کیا ہے کہ ان دنوں اس سے وزن کم کرنا ایک ٹرینڈ بن چکا ہے جبکہ بھارتی فنکار بھی اس کا استعمال کر رہے ہیں۔ 

شگفتہ اعجاز یا ان کی بیٹیوں کا اس حوالے سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے تاہم کچھ مہینوں قبل اداکارہ کے شوہر انتقال کر گئے تھے جس کے بعد ان کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی میں شوہر کے جانے سے بڑی تبدیلی آئی ہے اور وہ 6 ماہ بعد اس صدمے سے باہر آئیں ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول