Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

شہباز شریف سے چینی وزیر کی ملاقات؛  کان کنی، معدنیات اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

Share It:


وزیراعظم شہباز شریف سے چینی وزیر نے ملاقات کی ہے، جس میں کان کنی، معدنیات و دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چین کے وزیر برائے صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی لی لیچینگ نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے صنعت، زراعت، تجارت، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، کان کنی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا وژن چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا ہے۔ انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کا مرکزی ستون قرار دیا اور سی پیک کے دوسرے مرحلے میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

چینی وزیر صنعت لی لیچینگ نے وزیراعظم کے اقتصادی اصلاحاتی ایجنڈے کو سراہا اور کہا کہ چین پاکستان کو ایک آہنی بھائی اور آل ویدر اسٹریٹیجک کوآپریٹو پارٹنر سمجھتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو تعاون اور اشتراک کی نئی بلندیوں تک پہنچایا جائے گا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول