Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

شینکلن میں ہیلی کاپٹر حادثہ، تین ہلاکتیں اور ایک شخص شدید زخمی

Share It:


برطانیہ میں جزیروں پر مشتمل علاقے آئل آف وائٹ کے علاقے شینکلن میں ایک مسافر بردار ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں چار افراد سوار تھے جو روانگی کے صرف 20 منٹ بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا۔

ہیلی کاپٹر آپریٹر نارتھمبرِیا ہیلی کاپٹرز نے تصدیق کی ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ رابنسن R44 II ماڈل تھا، جو ایک ٹریننگ فلائٹ کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔

حادثے کے بعد ہیلی کاپٹر میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔ کھیت میں گرنے کی وجہ سے جائے حادثہ پر کوئی جانے نقصان نہیں ہوا البتہ ہیلی کاپٹر میں سوار 3 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

زخمی شخص کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے یونیورسٹی اسپتال ساؤتھمپٹن کے میجر ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ ایئر ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن برانچ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول