Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

صائمہ نور کی بولڈ ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Share It:


فلمی دنیا کی سینیئر اداکارہ صائمہ نور ایک بار پھر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔ اس بار وجہ ان کی ایک ڈانس ویڈیو ہے جو وائرل ہوگئی۔

یہ ویڈیو انسٹاگرام کے مختلف پیجز پر وائرل ہورہی ہے جن میں اداکارہ کو نیلے ٹراؤزر اور ہلکی سبز رنگ کی ٹی شرٹ پہنے ڈانس کرتے دیکھے جا سکتا ہے۔

پس منظر سے لگتا ہے کہ یہ ویڈیو کسی فلم کی شوٹنگ کی ہے اور فلمی گیت پر صائمہ کا رقص فلم بند کیا جا رہا ہے تاہم واضح نہیں کہ فلم کون سی ہے۔

اس وائرل ویڈیو میں ہیش ٹیگز میں سے ایک ’عشقِ لاہور‘ ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ صائمہ کا کوئی نیا پروجیکٹ ہے جو جلد منظرِ عام پر آئے گا۔

تاہم اس حوالے سے اداکارہ یا پروڈکشن ٹیم کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ صائمہ کی جم میں ورزش کرنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جسے مداحوں نے پسند کیا تھا تاہم رقص کی اس ویڈیو پر صارفین کا ردعمل ملا جلا ہے۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ صائمہ نور کی عمر اب رقص اور بولڈ مناظر کے لیے موزوں نہیں رہی، انہیں صرف معیاری اداکاری پر توجہ دینی چاہیے۔

تاہم صائمہ کے مداح کا کہنا ہے کہ اداکارہ اب بھی بےحد خوبصورت اور بااعتماد نظر آتی ہیں اور یہی ان کی اصل کامیابی ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول