Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

صدر آصف علی زرداری کا چین کے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن کمپلیکس کا تاریخی دورہ

Share It:


صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کی حیثیت میں چین کے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ کیا جہاں معرکہ حق میں کلیدی کردار ادا کرنے والے جے 10سی طیارے تیار کیے جاتے ہیں۔

صدر آصف علی زرداری نے چین میں زلزلہ وارننگ سسٹم سے لیس ہائی اسپیڈ ٹرین کے ذریعے ‎چینگدو سے میان ینگ کا سفر کیا،  ‎صدر مملکت کو ٹرین کو آپریشن، سروس اور سیفٹی سسٹمز پر بریفنگ دی گئی۔

صدر زرداری نے آلودگی سے پاک الیکٹرک ٹرین اور زلزلہ وارننگ سسٹم کو انجینئرنگ کا شاہکار قرار  دیا۔

اس موقع پر صدر کا کہنا تھا چین کی جدت پسندی پاکستان سمیت دیگر ملکوں کے لئے سبق آموز ہے۔

پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی، چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی صدر کے ہمراہ تھے، چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ پورے دورے میں صدر مملکت کے ہمراہ ہیں‎میان یانگ پہنچنے پر نائب میئر وُو ہاؤ نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے  چین کے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ کیا، یہ دورہ بھارت کے ساتھ جنگ بندی کے 128ویں دن ہوا۔

صدر مملکت مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کی حیثیت سے  کمپلیکس پہنچے، صدر نے پورے کمپلیکس کا دورہ کیا جہاں جے-10 سی طیارہ تیار کیا جاتا ہے، جے-10 سی نے معرکۂ حق میں کلیدی کردار ادا کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے انجینئرز اور سائنسدانوں سے ملاقات کی، اس موقع پر صدر کو جے-10، جے ایف-17 اور جے-20 اسٹیلتھ فائٹرز پر بریفنگ دی گئی، صدر کو ڈرونز، خودکار یونٹس اور ملٹی ڈومین آپریشنز کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ جے-10 اور جے ایف-17 نے پاک فضائیہ کو مضبوط بنایا، مئی 2025 کے معرکۂ حق اور آپریشن بنیان المرصوص میں ان طیاروں کی کارکردگی نمایاں رہی۔

صدر مملکت نے AVIC  کمپلیکس کو چین کی ٹیکنالوجی اور پاک-چین اسٹریٹجک شراکت داری کی علامت قرار دیا۔

صدر زرداری پہلے غیر ملکی سربراہ ہیں جنہوں نے اس کمپلیکس کا دورہ کیاچیئرمین بلاول بھٹو، فرسٹ لیڈی آصفہ بھٹو اورسینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی صدر کے ہمراہ تھے۔

پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی اور چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھے

بعد ازاں صدر پاکستان چین کے دورے کے اگلے مرحلے میں شنگھائی پہنچے جہاں ایئرپورٹ پر صدر کا پُرتپاک استقبال کیا گیا، صدر مملکت کو مسٹر چَن قُن، نائب چیئرمین سی پی پی سی سی شنگھائی کمیٹی نے خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر ڈی جی فارن افیئرز آفس شنگھائی محترمہ ما یِنگ ہُوئی بھی استقبال کے لیے جبکہ پاکستان کے قونصل جنرل اور سفارتخانے کے حکام بھی موجود تھے۔

صدر آصف علی زرداری اس کمپلیکس کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی سربراہ ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو، فرسٹ لیڈی آصفہ بھٹو، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی اور چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ بھی صدر کے ہمراہ تھے۔ پاکستان نے چین کے ساتھ دفاعی پیداوار اور ہوا بازی میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول