Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

صدر ٹرمپ اور شی جنپنگ کی ملاقات کے بعد ٹک ٹاک پر معاہدہ طے ہوجائے گا؛ امریکی وزیرِ خزانہ

Share It:


امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ مختصر ویڈیوز کی مشہور ایپ ٹک ٹاک پر حتمی معاہدہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات کے بعد طے پانے کا امکان ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خزانہ نے بتایا کہ چین اور امریکی صدور کی ملاقات جمعہ کے روز متوقع ہے۔

اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ اس ہفتے میڈرڈ میں ہونے والے امریکا چین مذاکرات میں چین نے اپنی لمبی فہرست پیش کی ہے۔ جس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

انھوں نے مذاکرات کو تفصیلی اور باہمی احترام پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ واضح کر چکے ہیں کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو ٹک ٹاک کو امریکا میں بند کردیا جائے گا۔

قبل ازیں امریکا اور چین نے اعلان کیا تھا کہ دونوں فریقین نے مہینوں کی کشیدگی کے بعد ایک فریم ورک معاہدہ طے کیا ہے تاکہ جاری تجارتی جنگ کو ختم کیا جا سکے جس نے عالمی منڈیوں کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار کر رکھا تھا۔

خیال رہے کہ صدر ٹرمپ اس سے پہلے ٹک ٹاک کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن تین بار بڑھا چکے ہیں اور امکان ہے کہ بدھ کو موجودہ ڈیڈ لائن ختم ہونے سے پہلے چوتھی بار بھی بڑھا دیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ نئے سرمایہ کاروں کے ساتھ کمرشل شرائط پر تفصیلات طے ہونا باقی ہیں لیکن اس پر بات کرنے سے فی الحال گریز کیا۔

 

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول