Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

صدر ٹرمپ کی صحت پر تشویش کی لہر! دوسری ہاتھ پر بھی پریشان کن نشان نمایاں

Share It:


79 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت ایک بار پھر بحث کا مرکز بن گئی ہے ان کی تازہ ترین تصاویر اور ویڈیوز نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حالیہ تصاویر میں صدر ٹرمپ کے بائیں ہاتھ پر بھی گہرا نیلا داغ صاف دکھائی دے رہا ہے، بالکل ویسا ہی جیسے کئی ماہ قبل ان کے دائیں ہاتھ پر بھی موجود تھا۔

یہ انکشاف اس وقت ہوا جب وہ ورجینیا کے ٹرمپ نیشنل گالف کلب میں سابق بیس بال اسٹار روجر کلیمنس اور ان کے بیٹے کے ساتھ کھیل رہے تھے۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں جیسے ہی کیمرہ ٹرمپ پر زوم کرتا ہے تو ان کے بائیں ہاتھ پر نمایاں سیاہ دھبہ سب کو چونکا دیتا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری نے اس نئی تشویش کی تردید نہیں کی بلکہ ہمیشہ کی طرح مبہم جواب دیتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ عوام سے روزانہ سب سے زیادہ ملاقاتیں اور ہاتھ ملاتے ہیں، جس سے معمولی خراشیں یا جلن ہو سکتی ہیں۔

تاہم ماہرین اور سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ "ہینڈ شیک تھیوری” سے بڑھ کر معاملہ ہے خاص طور پر جب کچھ ماہ قبل وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی تھی کہ صدر کو Chronic Venous Insufficiency (CVI) یعنی رگوں کی کمزوری کی بیماری لاحق ہے، جو عمر رسیدہ افراد میں خون کی روانی متاثر کرتی ہے۔

مزید سنسنی اس وقت پھیلی جب ان کے حالیہ دورہ الاسکا میں صدر ٹرمپ کی سوجی ہوئی ٹانگوں اور موٹے ٹخنوں نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی تھی اور روسی صدر پوٹن کے ساتھ کھینچی گئی تصویر میں یہ فرق اور بھی نمایاں نظر آیا۔

79 سالہ ٹرمپ مسلسل اپنے ہاتھ پر میک اپ لگا کر داغ چھپانے کی کوشش کرتے دکھائی دیتے ہیں، مگر اس بار کیمرے نے وہ پردہ بھی چاک کر دیا ہے۔ صدر اب تک اپنی صحت پر کوئی براہِ راست بیان دینے سے گریزاں ہیں، جس سے قیاس آرائیاں مزید بڑھ رہی ہیں۔

تاہم قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ عمر رسیدگی کی اُس بیماری میں مبتلا ہے جس میں کھال پتلی ہوجاتی ہے اور معمولی ٹکراؤ سے جسم پر نیلے یا جامنی نشان پڑجاتے ہیں جو خود بخود ختم بھی ہوجاتے ہیں۔

 

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول