Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

صرف 10 دن میں 70 کلومیٹر پر بند بنایا، جس سے جلال پاور پیروالا تباہی سے بچ گیا، صوبائی وزیر

Share It:



لاہور:

پنجاب کے صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب بھرتھ  نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے صرف 10 دن میں 70 کلومیٹربند بنایا، اگر  یہ بند نہ ہو تا تو جلال پور پیر والا کی 150 ہزار افراد پر مشتتمل آبادی ڈوب گئی ہوتی۔

 ایکسپریس نیوز کے پروگرام ‘سینٹر اسٹیج’ میں گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب بھرتھ نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے سب سے زیادہ تباہی وسطی پنجاب میں ہوئی ہے۔ 

جلال پور پیر والا میں شدید سیلابی صورت حال سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر صرف 10 دن میں 70 کلومیٹر بند بنایا  اور اس 70 کلومیٹر بند کو ہم نے موٹروے کے ساتھ جوڑا، یہ بند نہ ہو تا تو جلال پور  پیر والا  کی150 ہزار افراد پر مشتتمل  آبادی ڈوب گئی ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کے خدشات کے پیش نظر ہم نے دن رات محنت کر کے تین کلومیٹر کا ایک اور بند بھی بنایا جو صرف چار راتوں میں بنایا گیا، وزیر اعلیٰ کے احکامات پر متعلقہ اداروں کے افراد موقع پر موجود ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم نے اپنی ایسسمنٹ  شروع کی ہے، دیکھنا ہے کہ کہاں کہاں پر پلوں کی ضرروت  ہے، فیلڈ فارمیشن بھی شروع ہوئی، ہمارا محکمہ اس حوالےسے مکمل کام کرے گا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے سب سے زیادہ تباہی سینٹرل پنجاب میں ہوئی ہے، ہم نے جہلم اور چکوال میں پوری فارمیشن کی اور ہمارے نمائندے موقع پر موجود رہے، جہاں جہاں ہماری ضرورت ہے ہم وہاں پہنچ رہے ہیں اور اس حوالے سے تمام رپورٹس وزیر اعلیٰ کو دے رہے ہیں۔

صہیب بھرتھ نے کہا کہ لاہور میں سیلاب کے حوالے سے میٹنگ ہوئی اور سیلاب کے پیش نظر حکمت عملی مرتب کی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول