Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

طالبان نے بغیر محرم کے مارکیٹ میں آنے والی بغیر خواتین پر پابندی عائد کردی

Share It:


طالبان حکومت نے افغانستان اور ازبکستان کی قائم مشترکہ سرحدی تجارتی و عوامی مارکیٹ کے حوالے سے ایک بڑا اعلان کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے بلغ کے سرحدی علاقے حیرتان میں ازبکستان کے ساتھ قائم کی گئی ایک مشترکہ مارکیٹ ہے۔ 

اس مارکیٹ میں خواتین کی بڑی تعداد بھی خریداری کے لیے آتی ہیں تاہم اب طالبان حکومت نے اعلان کیا ہے کہ بغیر محرم کے آنے والی خواتین کے داخلے پر پابندی ہوگی۔

مقامی میڈیا نے بتایا کہ مارکیٹ کی سیکیورٹی پر مامور طالبان اہلکار ایسی خواتین کو داخل ہونے سے روک رہے ہیں جو اپنے کسی مرد سرپرست کے بغیر یہاں پہنچی تھیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ جن خواتین کے ساتھ مرد آتے ہیں ان سے بھی محرم رشتہ ثابت کرنے کے لیے دستاویز مانگے جارہے ہیں۔

اگر کسی مرد کے پاس خواتین کے محرم رشتہ دار ہونے کا دستاویزی ثبوت نہ ہو تو ایسے مردوں کو بھی مارکیٹ میں داخل ہونے نہیں دیا جاتا۔

حیرتان کے رہائشیوں نے الزام عائد کیا کہ بعض اوقات طالبان اہلکاروں کا ایسے مردوں کے ساتھ نہایت سخت رویہ اور توہین آمیز سلوک کرتے ہیں۔

ایک مقامی افغان شہری نے میڈیا کو بتایا کہ اپنی ہی سرزمین پر جو سلوک ہمیں برداشت کرنا پڑتا ہے وہ بعض اوقات ازبکستان کی جانب موجود حکام کے رویے سے بھی زیادہ سخت محسوس ہوتا ہے۔

انھوں نے غیر ملکی صحافی کو مزید بتایا کہ سرحد پار جانے کے خواہشمند افراد کو بار بار تضحیک آمیز سلوک اور سخت دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مقامی افراد نے بتایا کہ اس سرحدی مارکیٹ میں آنے والی خواتین کی بڑی تعداد عمر رسیدہ ہوتی ہے جو ازبکستان اور روس سے علاج کرانے بھی آتی ہیں۔

طالبان حکام نے تاحال اس پابندی کے حوالے سے کوئی واضح اور باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول