Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

طالبان کا بڑا فیصلہ: پورے ملک میں انٹرنیٹ سروسز بند، شہری پریشان

Share It:


کابل: افغانستان بھر میں اچانک بڑے پیمانے پر کمیونیکیشن اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہو گئیں، جس سے شہری رابطے بری طرح متاثر ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انٹرنیٹ مانیٹرنگ ادارے "نیٹ بلاکس” نے تصدیق کی ہے کہ اس وقت افغانستان میں ٹیلی کام سروسز صرف 14 فیصد کام کر رہی ہیں، اور یہ صورتحال جان بوجھ کر رابطے منقطع کیے جانے سے مطابقت رکھتی ہے۔

یاد رہے کہ طالبان حکام نے رواں ماہ کے آغاز میں اپنے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کے حکم پر کئی صوبوں میں فائبر آپٹک انٹرنیٹ پر پابندی لگائی تھی۔ حکام کا مؤقف تھا کہ یہ اقدام "غیر اخلاقی سرگرمیوں کو روکنے” کے لیے کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بدخشاں، تخار، قندھار، ہلمند، ننگرہار اور ارزگان سمیت کئی صوبوں میں تیز رفتار انٹرنیٹ مکمل طور پر بند ہے جبکہ دیگر علاقوں میں سروسز انتہائی سست اور غیر یقینی ہیں۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب 2024 میں کابل حکومت نے ملک کو دنیا سے جوڑنے اور غربت کم کرنے کے لیے فائبر آپٹک نیٹ ورک کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا تھا۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول