Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ظلم کا شکار ہونے والی اونٹی ’’چاندنی‘‘ کا آپریشن، رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش

Share It:


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو زخمی اونٹنی ’’چاندنی‘‘ کی میڈیکل رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔ یہ رپورٹ سیکریٹری لائیو اسٹاک کاظم جتوئی کی جانب سے ارسال کی گئی، جس میں اونٹنی کی صحت کی تفصیلات شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چاندنی کا کامیاب آپریشن مکمل ہوگیا ہے۔ آپریشن کے دوران جبڑے کی ہڈی کو درست کیا گیا جبکہ پچھلی دائیں ٹانگ کاٹنی پڑی۔ ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے یہ تین گھنٹے طویل سرجری خون بہے بغیر مکمل کی۔ سرجری ڈاکٹر جاوید کھوسو، ڈاکٹر ذوالفقار اوٹھو اور ڈاکٹر علی گوپان نے انجام دی۔

یہ خبر بھی پڑھیے: بااثر وڈیرے نے اپنے کھیت میں پانی پینے پر اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی؛ وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس

سیکریٹری لائیو اسٹاک نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چاندنی اب خطرے سے باہر ہے اور ہوش میں آچکی ہے۔ دو روز میں وہ خوراک لینے کے قابل ہوجائے گی جبکہ تین سے پانچ ہفتوں میں مکمل طور پر کھانے کے قابل ہوگی۔ فی الحال میڈیکل ٹیم کی توجہ اس کی صحت یابی اور نگرانی پر مرکوز ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دی ہے کہ اونٹنی کا بہترین علاج جاری رکھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زخم مندمل ہونے کے بعد چاندنی کو مصنوعی ٹانگ لگانے کے لیے ماہرین کی مدد حاصل کی جائے۔

یاد رہے کہ سکھر کے علاقے روہڑی میں بااثر وڈیرے نے اپنے کھیت میں گھس کر پانی پینے والی اونٹی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی ٹانگ توڑ دی تھی۔

اونٹنی مالک کے مطابق وڈیرے نے غصے میں اونٹنی کو ٹریکٹر سے باندھ کر گھسیٹا اور منہ پر ڈنڈے بھی مارے تھے۔ واقعے کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے اونٹنی کے علاج کی ہدایت کی تھی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول